واشنگٹن(جیوڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک امریکہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔ امریکہ میں قیام کے دوران رحمن ملک امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ داخلی سلامتی کے حکام سے ملاقات کریں گے۔
رحمن ملک کا یہ دورہ امریکی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ رحمن ملک دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق پاک امریکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت بھی کریں گے۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے اور قانون کی عملداری کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ رحمن ملک آج مارک گراسمین سے ملاقات کریں گے۔