یونان(جیوڈیسک)یونان میں احتجاج کرنے والے کسانوں نے اپنے ٹریکٹروں کے ساتھ ائیر پورٹ پر ہلہ بول دیا۔یونان کے جزیرے کریٹ کے کسانوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ائیر پورٹ کا گھیرا کیا اورائیر پورٹ کو مکمل طور پر بلاک کردیا۔
مظاہرین نے رن وے پر بھی ٹریکٹروں کو لے جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔ جھڑپوں میں بعض مظاہرین زخمی بھی ہو گئے جس سے سیاحوں اور مسافروں کی بڑی تعداد ائیر پورٹ پر پھنس کر رہ گئی۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے پورا ہونے تک ایئر پورٹ کا گھیراؤ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔