پاکستان کرکٹ(جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیرمین ذکااشرف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے لئے سال دوہزارتیرہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ قومی ٹیم کو دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیم دیکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے لئے یہ سال اچھا ثابت ہوا، انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے شکست دینا قومی ٹیم کی نمایاں کارکردگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لئے سال دوہزار تیرہ انتہائی اہم ہوگا، کوشش ہوگی کہ اس سال ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے اور تینوں فارمیٹس کی بہترین ٹیم بنے۔ ٹیم میں پلیرز پاور بلکل بھی برداشت نہیں کروں گا۔ پی سی بی کے لئے پلیرز سے زیادہ اہمیت ادارے کی ہے اور اگر کسی کھلاڑی نے ٹیم کا اتحاد خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ،ہر کھلاڑی اپنی کارکردگی کا خود جواب دے ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ٹیم میں کوئی گروپ بندی نہیں ہوں اور اگر ہوئی توایسی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔ اس وقت اصل مقصد پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ہے جس کے لئے کوششیں کی جاری ہیں اور امید ہے کہ اچھے نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔