پنجاب حکومت کو ہوٹلز، اخباری اشتہارات اور فرنچائز کاروبارسے سیلز ٹیکس اکٹھاکرنے کا اختیارمل گیا اور اٹھارویں ترمیم کی روشنی میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے بجائے پنجاب ریونیو اتھارٹی سیلز ٹیکس اکھٹا کرے گی۔اس پہلے وفاق سیلز ٹیکس اکھٹا کرکے پنجاب کودیتا تھا۔اخبارات میں چھپنے والے کلاسیفائیڈ اشتہارات کے علاوہ تمام اشتہارات پر پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس لینے کی مجاز ہوگی اور بڑے اشتہاری ہولڈنگز کا ٹیکس بھی پی آر اے وصول کرے گی۔