اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن میںاعلی سطح کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں دہری شہریت سے متعلق احکامات نظر انداز کرنے کے معاملے پرغور کیا جائیگا۔الیکشن کمیشن کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمیشن جسٹس ریٹا ئرڈ فخر الدین جی ابراہم کرینگے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو دہری شہریت سے متعلق نیا حلف جمع کرانے کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو رہی ہے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سیکرٹریز حلف نامہ پر کرانے سے پہلے ہی انکار کرچکے ہیں۔