آئی سی سی نے بھارتی ٹی وی سے تفصیلات طلب کر لیں

ICC

ICC

آئی سی سی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی نجی چینل کے اسٹنگ آپریشن کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی از خود تحقیقات کرے گا۔ بھارت ٹی وی نے پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سات امپائروں کو اسکائپ پر انٹرویو کے ذریعے انھیں میچ فکسنگ کے لیے اکسایا تھا، جس پر ان امپائرز نے مبینہ طور پر رضامندی ظاہرکی تھی۔

اس معاملے کا آئی سی سی نوٹس لیتے ہوئے بھارتی ٹی وی سے ان انٹرویوز کی فوٹیج طلب کر لی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس کے ماہرین ان فوٹیج کی ازخود تحقیقات کریں گے۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ ان انٹرویوز میں جن امپائرز کو دکھایا گیا ہے ان میں سے کسی نے بھی ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے دوران امپائرنگ کے فرائض انجام نہیں دیئے۔ دوسری جانب نجی بھارتی ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف نے کا کہنا ہے کہ ان کا چینل اسٹنگ آپریشن کی فوٹیج آئی سی سی کو دینے کے لیے تیار ہے۔