ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گجرات کے زیر اہتمام پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012صحت مند بچوں کا مقابلہ ہوا
Posted on October 9, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گجرات کے زیر اہتمام پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012صحت مند بچوں کا مقابلہ ہوا ، جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر خالد فیض ای ڈی او ہیلتھ تھے ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گجرات عدنان اسلم وڑائچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ اعلیٰ کارنامہ ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں کی کوالٹی کو پرکھا جا رہا ہے ، اور ان کو کھیل کے میدان میں آگے آنے کا موقع دیا جا رہا ہے ، اس طرح کے پروگراموں سے نوجوان نسل کی تربیت ہوتی ہے وہ بے راہ روی ، نشہ اور دوسری غیر اخلاقی حرکات سے بچ جاتے ہیں ، صحت مند بچوں کے مقابلوں سے ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، جو آئندہ نسل کی بہتری ہو گی ، ڈاکٹر خالد فیض EDOہیلتھ نے کہا پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کا یہ نمایاں کارنامہ ہے کہ بچوں کی صھت پر توجہ دی جا رہی ہے ، تا کہ آنے والی نسلیں صحت مند ہوں اس طرح کے پروگرام سے بچوں میں جسمانی لحاظ سے قوت آتی ہے جو آئندہ اس کے لئے مضبوطی کا باعث بن رہی ہے۔
پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ نے گجرات میں صحت مندانہ مقابلے کروا کر ایک نئی روایت رقم کی ہے ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر عدنان اسلم وڑائچ اور ڈاکٹر خالد فیض EDOہیلتھ ، میاں واجد DHOنے بچوں میں انعامات تقسیم کیے ، پہلی پوزیشن محمد موسیٰ جلالپور جٹاں ، دوسری پوزیشن علی شفقات کوٹلہ اور تیسری پوزیشن عبدالمنان کھوہار سرائے عالمگیر نے حاصل کیں ، تلاوت کلام پاک شہزاد حسین سٹینو نے کی نعت مقبول ۖ کا ہدیہ محمد اختر نے پیش کیا ججز کے فرائض عائشہ سلیم وڑائچ ریسرچ آفیسر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ آصف نوید ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گجرات ، ڈاکٹر رابیل ماری اسٹوپ سوسائٹی نے ادا کئے، جبکہ خصوصی شرکت ڈاکٹر چوہدری لیاقت علی پبلک ہیلتھ اسسٹنٹ MNCHڈاکٹر محمد اکرم جنجوعہ NPFHC، فرحان اسلم وڑائچ ڈسٹرکٹ آفیسر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور راشد ڈسٹرکٹ آفیسر ماری اسٹوپ سوسائٹی گجرات نے کی ، کمپیئرنگ کے فرائض مس عفت کمال تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گجرات نے کی پروگرام کا اہتمام پر تمام حاضرین کی تواضع کی گئی۔