ممبر اسمبلی چوہدری طارق فاروق کے بھائیوں نے اپنے قاتل ملازم کو پولیس کے حوالے کر دیا
Posted on October 9, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ممبر اسمبلی چوہدری طارق فاروق کے بھائیوں نے اپنے قاتل ملازم کو پولیس کے حوالے کر دیا آلہ قتل 30بور پستول بھی دے دیا ملزم سے دوارن تفتیش اہم انکشافات ہونے کی توقع تفصیلات کیمطابق مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کے بھائیوں نے اپنے قاتل ملا زم محمد بلال ولد احمد اقبال کو سٹی پولیس کے حوالہ کر دیا اور آلہ قتل 30بو رپستول بھی دیدیا یادرہے کہ قاتل ملازم نے گزشتہ روز د ن دیہاڑے بھرے بازار میں دن 11بجے کے قریب سیکنڈ ایئر کے طالبعلم فرحا ن راج علی کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
ملزم خالد اسلحہ ڈیلر کی دوکان پر ملازم پر تھا ملازم نے قتل کو چھپانے کیلئے اس وقت کہا تھا کہ طالبعلم کو رکشہ پر سوار کسی شخص نے گولی ماری ہے جبکہ عینی شاہدین نے کہاکہ تھا کہ طالبعلم پر گولی اسلحہ کی دوکان سے فائر کی گئی ہے پولیس نے شک اور عینی شاہدین کے بیان پر اسلحہ دوکان کے ملازم کو گرفتار کرنا چاہا تو دوکان کے مالک نے اسے خود پولیس کے حوالے کر دیا دوران تفتیش ملزم نے قتل کے جرم کا اعتراف کر لیا اور آلہ قتل 30بور پستول بھی پولیس کے حوالے کر دیا دوران تفتیش ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں ۔