اسلام آباد (جیوڈیسک) بوسنیا کے صدر باقر عزت بیگووچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سرمایہ کار بوسنیا میں سرمایہ کاری کر کے یورپ اور امریکہ کی منڈیوں تک آسان رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں تاجر برادری سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بوسنیا میں ترقی کی شرح بھی پانچ اعشاریہ سات فیصد تک ہے جو اسی شرح سے جاری ہے اور اس طرح سے وہاں سرمایہ کار بہتر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
بوسنیا کا امریکہ، یورپ اور کنیڈا سے آزادانہ تجارت کا معاہدہ بھی ہے جس کے وجہ سے پاکستان تاجر وہاں سرمایہ کاری کر کے ان منڈیوں تک ا سان رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔بوسنیا کی خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھا کر دونوں اطراف کو فائدہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو بوسنیا میں توانائی، بنیادی ڈھانچے اور قدرتی معدنیات میں کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔