اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آج انصاف، آئین اور قانون کی فتح ہوئی ہے۔ ہر چیز کا وقت مقرر ہے ۔ گیلانی بھی ٹھیک تھے اور میں بھی ٹھیک ہوں۔این آر او عملدر آمد کیس کی سماعت کے بعد زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہم عدالت کے طریقے کار کے مطابق چل رہے۔
سوئس حکام کو خط لکھنے میں چار ہفتے لگیں گے۔ بند کمروں میں ججوں کے ساتھ کوئی راز و نیاز نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خط لکھنے کے باوجود صدر زرداری کا ٹرائل نہیں ہوگا۔