پاکستانی ٹیم کے نوجوان بیٹسمین ناصر جمشید نے بنگلہ دیشی امپائر کیجانب سے عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ناصر جمشید کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کا نام بدنام کرنے کا کبھی سوچ نہیں سکتا،کرکٹ کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچان بنائی ہے۔ بنگلہ دیشی امپائر نادر شاہ نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔
پاکستانی بیٹسمین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پی سی بی حکام سے رابطہ کیا ہے۔ قانونی مشیر سے مشاورت کے بعد قانونی کاروائی کرونگا۔ بھارتی چینل کے اسٹنگ آپریشن ویڈیو میں بنگلہ دیشی امپائر نادر شاہ نے ناصر جمشید پر الزام عائد کیا کہ وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کئی میچز فکس کرچکے ہیں۔