اسلام آباد(جیوڈیسک)این آر او عملدرآمد کیس پر سوئس حکومت کو لکھے جانے والے خط پر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے لچک کا مظاہرہ کیا۔سابق چیف جسٹس سعید الزامان کہتے ہیں کہ دیر آید درست آید ۔بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالت نے صدر کے استثنی کو مکمل طور پر تسلیم کرلیا۔ سابق چیف جسٹس سعید الزامان کا کہنا ہے کہ جب تک خط روانہ نہیں کردیا جاتا۔
عدالت اپنی کاروائی التواء میں رکھے گی۔جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کہتے ہیں ہر مقدمے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود نے کہا کہ اب حکومت اس مسئلے سے باہر نکل آئی ہے اور اسے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دینا چاہیے۔