اسلام آباد(جیوڈیسک) ملک ریاض کے وکیل سید زاہد حسین نے کہا ہے کہ سڈل کمیشن کی معیاد تیس دن تھی، جو پانچ اکتوبر کو ختم ہوچکی ہے وہ کسی غیر قانونی نوٹس پر پیش نہیں ہوں گے۔
سید زاہد حسین بخاری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے شعیب سڈل کمیشن کو تیس دن میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی جو پانچ اکتوبر کو مکمل ہوچکے ہیں۔
ملک ریاض کے وکیل نے کہا کہ مقررہ وقت کے بعد کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس غیر قانونی ہیں اس لئے وہ پیش نہیں ہوں گے اگر سڈل کمیشن کو مزید وقت درکار ہے تو دوبارہ عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا جو فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ کرکے گا۔