شاہ فیصل ٹاؤن میں ہنگامی بنیادوں پر علاقائی مسائل کے حوالے سے انتظامات جاری
Posted on October 10, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی: گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر صفائی وستھرائی ،سرسبز ماحول کے فروغ کے لئے عوامی تعاون کے زریعے شجرکاری مہم اور وال چاکنگ اور غیر قانونی آویزاں بینرز کے خاتمے کے ساتھ روشنی کے انتظامات کی بہتری اور سڑکوں کی تعمیر ومرمت سمیت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام یونین کونسل میں ہنگامی بنیادوں پر انتظامات جاری ہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی اور متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے جاری خصوصی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں اس موقع پر موجود تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی مسائل کے حل کے لئے تمام تر امور کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جائے۔
اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل ٹائون کے تمام علاقوں میں بلا تفریق پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا ئی جائے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہمارء اولین ترجیح ہے انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی مسائل کے حل اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کرکے علاقائی سروے کا کام انجام دیا جائے اور عوام کے باہمی تعاون کے زریعے بلدیاتی مسائل کے حل کو یقینی بنا یا جائے۔