اسلام آباد(جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ احتساب بل کو ووٹ دینا بدعنوانی کو جائز قرار دینے کے مترادف ہے، ایم کیو ایم اس بل کی مخالفت میں ہمارا ساتھ دے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ احتساب بل کے پیچھے کرپشن کا پیسہ ہے۔ یہ بل چوروں کو راستہ دینے کی سکیم ہے۔ اربوں کی کرپشن کرنے والوں کا پیسہ قانونی نہیں کر سکتے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نام نہاد بل کو منظو کرانا بددیانتی ہو گی۔ ایم کیو ایم اس بل کی مخالفت میں ہمارا ساتھ دے۔