سماہنی چوک بھمبر کا واٹر فلٹریشن پلانٹ ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض کے پھیلنے کا مرکز بن گیا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سماہنی چوک بھمبر کا واٹر فلٹریشن پلانٹ ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض کے پھیلنے کا مرکز بن گیا پلانٹ سے پانی پینے والے شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق واٹر فلٹریشن پلانٹ کے گندے فلٹر نہ تو تبدیل ہوئے اور نہ ہی پلانٹ کی صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر بھمبر محکمہ پبلک ہیلتھ اور بلدیہ کی غفلت کا نوٹس لیں بھمبر کے شہری اور عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر کے شہریوں نے میڈیا نمائندگا ن کو سماہنی چوک بھمبر میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ کی خستہ حالی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کے گزشتہ 8ماہ سے فلٹر تبدیل نہیں کیے گئے جسکے باعث عوام آلودہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے۔

ہیں اگر اسی طرح فلٹریشن پلانٹ سے شہری آلودہ پانی پیتے رہے تو ہیپاٹائٹس جیسا موذی مرض لاحق ہو سکتا ہے جبکہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی جگہ انتہائی گندی اور ٹوٹیاں ہر وقت رستی رہتی ہیں جو خطر ناک بیماریوں کا مجموعہ بن رہی ہیں شہریوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہم نے متعدد بار میڈیا کے ذریعے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی خستہ حالی بارے انتظامیہ اور ذمہ داران کی توجہ مبذول کروائی لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی شہریوں نے کہاکہ بھمبر میں نئی تعینات ہونے والی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر بھمبر سماہنی چوک واٹر فلٹریشن پلانٹ کی خستہ حالی کا نوٹس لیں اور مذکورہ پلانٹ کے فلٹر تبدیل کروائیں تاکہ شہری کو بیماریوں سے پاک اور صاف پانی مہیا ہو سکے ۔