کراچی (جیوڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ مفتیان نے ملالہ پر حملے کے خلاف فتوی دے کر اپنی ذمہ داری پوری کی ہے اب حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں صاحبزادہ فضل کریم نے مطالبہ کیا کہ حکومت سیاسی مصلحتوں کو چھوڑ کر ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔سیاسی اور عسکری قیادت نے بروقت ایکشن نہیں لیا تو ملک میں خانہ جنگی بھی شروع ہوسکتی ہے۔ انہوں کہاکہ چودہ اکتوبر کو سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام پاکستان بچاو ٹرین مارچ کیا جا رہا ہے جس میں عوام بھر پور شرکت کریں۔