سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ : تربیتی کیمپ 16 اکتوبر سے

Pak Hockey Training

Pak Hockey Training

پی ایچ ایف (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دوسرے سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے تربیتی کیمپ کے لیے 28 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز سولہ اکتوبر سے ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں ہورہا ہے جبکہ ٹورنامنٹ گیارہ سے اٹھارہ نومبر تک ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کھیلا جائے گا۔

جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کیمپ کمانڈنٹ رانا مجاہد کو رپورٹ کرنا ہوگی۔ ان کے ہمراہ دانش کلیم اور ، انجم سعید جونیئر کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ قومی جونیئر ٹیم کیلئے مظہر عباس گول کیپنگ کریں گے۔