یوسین بولٹ کے دستخط سے آراستہ خصوصی کار کی رونمائی

Usain bolt Car

Usain bolt Car

دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے کار کمپنی کی تیار کردہ گولڈن کلر کی خصوصی کار کی رونمائی کردی۔ یوسین بولٹ کے دستخط سے آراستہ یہ کار یوسین بولٹ فانڈیشن کیلئے نیلام کی جائے گی۔

یوکوہاما جاپان میں پریس کانفرنس میں ٹرپل اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے کہاکہ ان کے پاس تین آپشن ہیں۔ وہ اپنے ایونٹ تک محدود رہتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ بہتر بنانے کی کوشش کروں۔اپناایونٹ بدل کر چار سو میٹرز ریس میں حصہ لوں جو میں کرنانہیں چاہتا یا نئے سیزن میں اپنے عالمی ٹائٹلز کا دفاع کرتے ہوئے سو میٹرز ریس پر توجہ مرکوز رکھوں۔

لانگ جمپ میں وہ دو سال تک حصہ نہیں لیں گے۔یوسین بولٹ نے مشہور زمانہ کمپنی کی تیار کردہ گولڈن کلر خصوصی کار کی رونمائی کی جس کے ہڈ پر یوسین بولٹ کے دستخط ہیں۔ اس کار کی نیلامی سے ہونے والی آمدنی یوسین بولٹ فانڈیشن کو دی جائے گی۔