سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے طالبان سے خودکش حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ فضل کریم نے علما و مشائخ اور عوام کے نام کھلا خط تحریر کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں امن کے قیام کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہ دہشت گردی کے خلاف میثاق امن پر دستخط کریں۔انہوں نے امریکہ سے ڈرون اور طالبان سے خود کش حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔