فٹبال ورلڈکپ کوالیفائرز : ارجنٹائن ،کولمبیا اور بلجیم کی فتح

Football WorldCup

Football WorldCup

فٹبال ورلڈکپ (جیوڈیسک) ورلڈکپ دوہزار چودہ کے کوالیفائرز میچز میں ارجنٹائن،کولمبیا،بلجیم اور ہالینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔یوروگوئے،پیراگوئے،سربیا اور انڈورا کو شکست کاسامناکرنا پڑا۔بیونس آئرس میں میزبان ارجنٹائن نے یوروگوئے کو تین صفر سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے دوگول کئے اور تیسراگول ان ہی کے پاس پر ہوا۔

امریکی گروپ میں ارجنٹائن سترہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہوگیا۔کولمبیا اورایکویڈور ایک پوائنٹ کی کمی سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ بیرن کیولا میں کولمبیا نے پیراگوئے کو دو صفر سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول ریڈمل فالکا نے بنائے۔لگاتار تیسری فتح کی بدولت کولمبیاسولہ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ ب

بلجیم نے سربیا کو تین صفر سے شکست دیدی۔ کرسچن بینٹیک، کیون ڈی برون اور متبادل کھلاڑی کیون میرالس نے گول کئے۔یورپی گروپ اے میں بلجیم تین میچز کے بعد سات پوائنٹس لیکر کروشیا کے ساتھ ٹاپ پرہے۔

ہالینڈ نے انڈورا کو ہوم میچ میں تین صفر سے باآسانی زیر کرلیا۔روبن شیکن نے پہلے بین الاقوامی میچ میں گول کیا۔ڈچ ٹیم کی جانب سے رافیل وان ڈیر اور ویسلے نائجر نے بھی ایک ایک گول کیا۔ہالینڈ نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں مسلسل گیارہویں فتح حاصل کی۔