انور مقصود کے تھیٹر پلے پونے چودہ اگست نے تہلکہ مچا دیا

Anwar Maqsood Play

Anwar Maqsood Play

معروف ڈرامہ نگار اور ادیب انور مقصود کے فنی کیرئر کے پہلے تھیٹر پلے پونے چودہ اگست نے تہلکہ مچا دیا ۔اے آر وائی نیوز کی میڈیا پارٹنر شپ میں پیش کیے گئے پلے کی جانب شائقین کیسے کھینچے چلے آئے ۔کراچی اور لاہور میں سپر ہٹ ہونے کے بعد اب پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اسلام آباد میں مشہور ڈرامہ رائٹر انور مقصود کا قیام پاکستان پر مبنی کھیل پونے چودہ اگست پیش کیا گیا ۔

جس میں تحریک پاکستان کے عظیم قائدین، قائداعظم،علامہ اقبال اور مولانا محمد علی شوکت کی حصول پاکستان کے لئے کی جانے والی کوششوں سے لے کر اب تک کے بدلتے ملکی حالات اور بڑھتے مسائل کو دلچسپ ڈرامائی انداز میں اجاگر کیا گیا۔

اسٹیج ڈرامہ پونے چودہ اگست میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے کرداراور سیاست دانوں کے اصل چہروں کی عکاسی بھی کی گئی جبکہ پی آئی اے سمیت دیگر ملکی محکموں کی غفلت کو بھی مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا۔ ڈرامہ دیکھنے کے لئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نوجوان اداکاروں کی اس کاوش کو خوب سراہا۔ پاکستان قائد کا عزم اور اقبال کا خواب تھا ،،ایسا پاکستان جس کی مٹی امن اور سلامتی کا گہوارا ہو۔یہی وہ پیغام تھا جسے انور مقصود نے اپنے قلم کے ذریعے ہر نوجوان تک پہنچانے کی کوشش کی۔