لندن (جیوڈیسک) پاپ آئیکون مائیکل جیکسن کے کنسرٹ کا آغاز لندن میں ہو گیا جس میں شرکت کرنے والوں میں یو ٹو بھی شامل تھے۔ مائیکل جیکسن دی امورٹل ورلڈ وہ میوزک کنسرٹ تھا جس میں مائیکل جیکسن کو پرفارم کرنا تھا لیکن ان کی موت کے بعد کنسرٹ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔
اب اس کنسرٹ کی شروعات کی گئیں لندن میں اور اسے مائیکل کے نام کیا گیا۔ کنسرٹ میں حصہ لینے والے فنکاروں نے اپنے اپنے انداز میں مائیکل جیکسن کو خراج تحسین پیش کیا۔ یو ٹو نے کنسرٹ میں خصوصی طور پر شرکت کی اور کہا کہ مائیکل جیکسن ایک عظیم فنکار تھے اور ان جیسا دوسرا ہونا ممکن نہیں۔