پٹرول اور سی این جی سستی اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

Petroleum

Petroleum

پٹرولیم (جیوڈیسک) پٹرول اور سی این جی سستی جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار مٹی کا تیل پٹرول سے بھی مہنگا ہوگیا ۔وزارت خزانہ نے پٹرول 2 روپے 9 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 40 پیسے فی لٹر ہوگی۔ سی این جی کی قیمت میں ایک روپے 92 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے۔

دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 16 پیسے اضافے کے ساتھ 113 روپے 62 پیسے فی لٹر تک پہنچ گئی۔ مٹی کا تیل ایک روپیہ 92 پیسے مہنگا کیا گیا، نئی قیمت 103 روپے 87 پیسے ہوگی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ 23 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جو بڑھ کر 97 روپے 93 پیسے فی لٹر تک پہنچ گئی ۔جے پی ون اور جے پی فور کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔