صدر پاکستان نے ہومیو ڈپلومہ کی بی ایس سی ایکویلنسی جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے

گجرات( جی پی آئی) پاکستان ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کمیونٹی اور گریجوایٹ ہومیوڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پرصدر پاکستان آصف علی زرداری نے وزارت قانون کی سمری منظور کرتے ہوئے انٹر بورڈ کمیٹی چیرمین IBCC کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے اور ساتھ ہی یہ یہ سخت ہدایات بھی جاریں کیں ہیں کہ جس طرح وفاقی محتسب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ہومیوپیتھک ڈپلومہ کے پہلے دو سالوں کو ایف ایس سی پری ہومیوپیتھک گروپ اور بقیہ دو سالوں کو بی ایس سی جنرل ہومیوپیتھی قرار دیا تھا۔

اسی سطح پر دو ماہ کے اندر اندر میٹرک پاس ڈی ایچ ایم ایس ڈپلومہ ہولڈر کو ایف ایس سی پری میڈیکل کے بغیر صرف ایف ایس سی کے لازمی مضامین انگلش، اسلامیات اور اردو کا امتحان لے کرایف ایس سی پری ہومیوپیتھک گروپ کی مساوی حیثیت(Equivalency) جاری کی جائے جس کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن پہلے سے منظور شدہ سمری کے مطابق ہومیوڈپلومہ کے بقیہ دو سالوں پر بھی بی ایس سی (ہومیو) کی ایکویلنسی جاری کریگا۔یہ کیس گجرات ہومیوکمیونٹی نے وفاقی محتسب میں فائل کیا تھا جس پر وزارت تعلیم نے آئی بی سی سی کو یہ ہدایت جاری کی کہ وہ میٹرک پاس ہومیو ڈپلومہ ہولڈر کو آگے پڑھنے کے مواقع مہیا کرے اور ایف ایس سی ایکویلسنی جاری کرے ۔
مگر آئی بی سی سی نے اس فیصلہ کے خلاف صدر پاکستان کو اپیل کردی کہ اس مزید وقت دیا جائے مگر دو سال کی طویل عرصہ گزرنے باوجود وزارت تعلیم کے ڈائریکٹو لیٹر پر عمل درآمد نہ کیا جس پر صدر پاکستان نے آئی بی سی سی کی اس حرکت کو کام چوری (Malpractice) تصور کرتے ہوسخت الفاظ میں تنبئع کی اور ساتھ یہ بھی ہدایت جاری کردیں ہیں کہ آئی بی سی سی دوماہ کے اندر اندر اس پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ اس سلسلے میں گجرات ہومیوڈاکٹرز کمیونٹی کے چیف ریپریزینٹیٹو ڈاکٹر انجم نوردین کی سربراہی میں ایک وفد جس میں ڈاکٹر ماس، ڈاکٹر ساجد حسین، ڈاکٹر جاوید اختر اور ڈاکٹر لیاقت علی مہر شامل تھے ایوان صدر، وزارت قانون، وفاقی محتسب ، انٹر بورڈ کمیٹی اورنیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کا دورہ کیا اور صدر پاکستان کے احکامات پر فوری طور پر عمل درآمد ممکن بنانے کے لئے ان اداروں کے سروبراہوں سے تفصیلی ملاقات کے علاوہ صدر کے آرڈر کی کاپی بھی ان کو مہیا کی گئی۔بعدا زاں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ کس طرح ہومیوڈاکٹرز کے تعلیمی مسائل کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے ان کے لئے لازمی مضامین کا امتحان منقعد کروایا جائے۔

وفد نے پاکستان کی تمام ہومیوپیتھک تنظیموں کے سربراہوں سے فرداً فرداً ملاقاتیںبھی کیں تاکہ مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے وفد نے صدر کونسل ڈاکٹر محمود عباسی اورڈاکٹر رائو مرتضی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوںنے اس کیس تکمیل میں اہم رول ادا کیا۔ اسی طرح وفد نے سابق صدر ڈاکٹر پرویز قریشی، ڈاکٹر ناصر احمد چوہدری اور ڈاکٹر میاں جمیل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے لیول پر اس کام کی تکمیل میں حصہ لیا۔ گجرات کمیونٹی بطور خاص سابق نائب صدر ڈاکٹر جاوید شاہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے دورہ اقتدار میں گجرات ہومیوکمیونٹی کی تیار کردہ سکیم آف سڈی کو وزارت تعلیم سے منظور کروایا۔

ڈاکٹر انجم نوردین نے کہا اس کامیابی پر ہم سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں اور اس کے بعد تمام ہومیوپیتھک میگزینز جن میں بطور خاص معالج، بی ایم دی ہومیوپیتھک نیوز ،کمال ، بالمثل، شوابے ہومیوپیتھ،انٹرنیشنل جرنل، ہومیو ٹائمز، ہومیو مشن اور دیگر بہت سارے مجلاجات جنہوں نے گجرات کمیونٹی کی ان مخلاصانہ کوششوں کو پزیرائی بخشی اور ہومیوکمیونٹی میں خبررسانی کر کے اپنا حصہ ڈالا جس سے عوام کا تعلیم کے بارے شعور بیدار ہوا۔

گریجوایٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد سرور جن کے نام پر سمری تیار ہوئی ہے نے کہاکہ اصل میں اس کامیابی کا سہرا پاکستان کے عام ہومیوڈاکٹرز اور کالجز کے سر جاتا ہے جنہوں نے بغیر کسی ایسوسی ایشنز اور تعلق کے صرف اللہ کی رضااورہومیوتعلیم کے فروغ کے لئے ہم سے تعاون کیا۔ اب ہمارا یہ خواب پورا ہوتا نظر آ رہا ہے کہ ہم ہر ہومیو ڈاکٹر کو گریجوایٹ بنائیں گے انشاء اللہ۔

تاکہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ایم فل اور پی ایچ ڈی کرکے اچھے معالج بن سکیں۔عوامی حلقوں نے ڈاکٹر ماس، ڈاکٹر لیاقت علی مہر اور ڈاکٹر ساجد کے اس کردار کو از حد سراہا ہے ۔ڈاکٹر ماس نے اس موقع پر کہا کہ ایکویلنسی کے کچھ گھمبیر مسائل ہیں یہ ہر ایک کی سمجھ سے میں آنے والی بات نہیں اس لئے ہومیوڈاکٹرز بلاججھک ان سے موبائل نمبر0300-6263403 پر اپنا نام اور شہر SMS کرکے کال کرسکتے ہیں۔