لالہ موسیٰ : سیف الرحمن بھٹی ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی112 کا عوامی رابطہ آفس مین بازار لالہ موسیٰ میں مصروف دن
Posted on October 14, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سیف الرحمن بھٹی ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی112کا عوامی رابطہ آفس مین بازار لالہ موسیٰ میں مصروف دن،مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور لوگوں کے مسائل سنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیف الرحمن بھٹی نے کہا ہم خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویثرن کے مطابق عوامی مسائل حل کر رہے ہیں، خادم اعلیٰ پنجاب کی عوام دوست اور انقلابی پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ میں خوشحالی آرہی ہے اور لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں ۔
وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی اور قائد جمہوریت میاں محمد نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم ہونگے موجودہ حکمرانوں کو انکے غلط اور ناقص اور پالیسیوں کی وجہ سے عوام آئندہ الیکشن میں انکو مسترد کر دیں گے اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے۔