وزیر داخلہ رحمان ملک نے غازی آباد چوکی پر حملے میں شہید ہونے والے ایس پی رورل خورشید خان کیلئے ستارہ شجاعت کا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے غازی آباد چوکی پر حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے آئی جی خیبرپختونخوا سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
رحمان ملک نے شہید ایس پی خورشید خان کیلئے ستارہ شجاعت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے شدت پسندوں کا جس بہادری سے ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ لائق تحسین ہے۔