سندھ (جیوڈیسک) سندھ میں حکومت نے قوم پرستوں کیخلاف کریک ڈان کرکے ستر کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ جئے سندھ تحریک کے سربراہ صفدر سرکی کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ آج ہر صورت یوم سوگ منایا جائیگا۔ حیدر آبادمیں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ اور تمام راستوں پر سیکیورٹی کے لئے دو ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔
آئی جی سندھ نے کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے امکان کو رد کیا ہے۔ قوم پرست جماعتوں کی جانب سے یوم سوگ منانے کی دھمکی کے پیش نظر پولیس نے قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈان شروع کر دیا ہے۔ 70کارکنوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ کراچی میں جئے سندھ تحریک کے سربراہ صفدر سرکی کو ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا۔
صفدر سرکی کا کہنا ہے کہ پولیس نے نظر بندی یا گرفتاری کے احکامات نہیں دکھائے۔ دوسری جانب زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ حکومت آج جلسے میں کریکر دھماکہ کر کے قوم پرستوں پر الزام عائد کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سندھ کے عوام ہر صورت یوم سوگ منائیں گے۔