چیمپیئنز لیگ ٹی20 ، سڈنی سکسرز نے چنائی سپر کنگز کو ہرا دیا

Champions League T20

Champions League T20

چیمپیئنز لیگ ٹی 20 (جیوڈیسک) چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ بی میچ میں سڈنی سکسرز نے چنائی سپر کنگز کو چودہ رنز سے شکست دے دی۔ موئیسز ہینریکس مین آف دی میچ قرار پائے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں سڈنی سکسرز نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر ایک سو پچاسی رنز بنائے۔ موئیسز ہینریکس اننچاس اور شین واٹسن چھیالیس رنزبناکر نمایاں رہے۔ روی چندرن اشون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں چنائی سپر کنگز سریش رائنا اور ڈو پلیسیز کی عمدہ کارکردگی کے باوجود مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر ایک سو اکہتر رنز بناسکی۔ رائنا ستاون اور ڈو پلیسیز تینتالیس رنز کی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔ اسٹارک اور ہینریکس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔