اصغر خان کیس ، صدر کا عہدہ انتہائی اہم ہے ، اسے احتیاط کرنا چاہیے : چیف جسٹس

Supreme Court Pakistan

Supreme Court Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت آج بھی جاری ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی بچن کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اصغر خان کے وکیل سلمان راجہ نے کیس سے متعلق سمری پیش کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کی سیاسی سیل کے حوالے سے ایوان صدر کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں جواب نفی میں آیا تو جلال حیدر کو بلانے پر غور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کا عہدہ انتہائی اہم ہوتا ہے اسے احتیاط برتنا چاہیے۔ اصغر خان کے وکیل سلمان راجہ نے کہا کہ آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی اسد درانی نے اپنے بیان حلفی میں کہا کہ 14 کروڑ میں سے 7 کروڑ تقسیم کیے گئے باقی اس اکاونٹ میں تھے جس کو آئی ایس آئی کنٹرول کرتی تھی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بریگیڈئیر حامد سعید کے اکاونٹ کھولنے کا مطلب یہ نہیں کہ ایم آئی ملوث تھی۔