چیمپینز لیگ ٹی20 : آکلینڈ نے کولکتا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

Champions League T20

Champions League T20

چیمپینز لیگ ٹی20 (جیوڈیسک) چیمپنز لیگ ٹی ٹوینٹی میں آکلینڈ نے کولکتا نائٹ رائیڈرز کو با آسانی سات وکٹ سے شکست دیدی۔ اظہر محمود نے اچھی آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کیپ ٹاون میں کھیلے جانے والے میچ میں کولکتا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر ایک سو سینتیس رنز بنائے۔ ایک موقع پر اسکی باہتر رنز پر ایک ہی وکٹ گری تھی۔ لیکن اظہر محمود نے یکے بعد دیگرے تین وکٹیں لے کر کولکتا کی ٹیم کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔

برینڈن مکلولم چالیس اور منویندر بسلا اڑتیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں اظہر محمود کے اکیاون رنز کی بدولت آکلینڈ نے مطلوبہ ہدف اٹھارویں اوور میں تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ اظہر محمود کو ان کی عمدہ آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔