لٹل ماسٹر ٹنڈولکر کے لئے آسٹریلیا کا سول ایوارڈ

Sachin Tendulkar

Sachin Tendulkar

اسٹار بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو آسٹریلیا کے سول ایوارڈ آرڈر آف آسٹریلیا سے نوازا جائے گا۔ آسٹریلیا کی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ نے سچن ٹنڈولکر کو خصوصی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسا کرکٹر صدیوں میں پیدا ہو تاہے۔

آسٹریلیا کی وزیر اعظم نے کہا کہ ٹنڈولکر کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں آسٹریلیا کا سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ آسٹریلیا کے ثقافت کے وزیر اپنے آئندہ ماہ کے دورہ بھارت کے دوران میں ٹنڈولکر کو اس ایوارڈ سے نوازیں گے۔ ٹنڈولکرکو ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کو علاوہ ایک سو سنچریاں بنانے کامنفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔