مصر (جیوڈیسک) قاہرہ مصر کے سابق اسمبلی کے اسپیکر احمد فتحی سرور کو بدعنوانی کے الزام میں عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر پندرہ دن کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور ان کے تمام اثاثے بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے ۔ سابق معزول صدر حسنی مبارک کے قریبی ساتھی فتحی سرور کے خلاف کرپشن کے الزامات کے تحت مصر کے احتساب بیورو میں کئی مقدمات زیر سماعت ہیں۔
پیر کے روز ہونے والی سماعت کے بعد عدالت نے فتحی سرور کے تمام اثاثوں کی ضبطی اور انہیں دو ہفتوں کے لیے پولیس ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات دیے۔ یاد رہے کہ فتحی سرور پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے سے غیر قانونی طور پر مال بنایا، تاہم فتحی سرور ان نے الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں۔