گیلانی نے ملتان میں ترقیاتی کام نہیں کروائے: میرا

Actress Meera

Actress Meera

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی چار سال تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے لیکن اس کے باجود ملتان میں ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے۔

لاہور میں اپنے اپنے والد کے پروڈکشن ہاس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملتان کا دورہ کیا ہے جہاں ٹوٹی سڑکیں دیکھ کر انھیں دکھ ہوا ہے۔ میرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دس ہزار ڈالرز کی چوری کے معاملے پر وہ کچھ نہیں کہنا چاہتیں تاہم اس چوری کا انھیں بہت دکھ ہے۔ شادی کے بارے میں میرا کا کہنا تھا کہ شادی جس سے بھی ہو خواہش ہے کہ شوہر پیار کرنے والا ہو اور میرے نزدیک میرے والدین آئیڈیل ہیں ۔