مردان : 2 گروپوں میں تصادم ، 3 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

Mardan

Mardan

مردان (جیوڈیسک) مردان میں معمولی تکرار پر دوفریقوں کے درمیان تصادم میں اے این پی کے سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات کے بھائی اور بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ پار ہوتی میں اے این پی کے سابق سیکرٹری اطلاعات جہارہوتی کے بیٹے عمیر ہوتی کی بلال کے ساتھ زبانی تکرار ہوئی تھی جس پر دونوں فریقوں میں تصادم ہو گیا۔ دو طرفہ فائرنگ میں عمیر ہوتی اس کا چچا فرمان ہوتی اورایک راہگیر عمر خان جان بحق ہوگئے جبکہ مخالف گروپ کا بلال زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔