مولانا محمد طاھری آف پیر نے جامعہ فاروقیہ ریلوے روڈ گجرات میں حرمت سید البشر کانفرنس سے خطاب کیا
Posted on October 18, 2012 By Geo Urdu گجرات
پیرس (زاہد مصطفی اعوان )جمیعت اشاعت التوحید و السنتہ پاکستان کے مرکزی امیر مولانا محمد طاھری آف پیر نے جامعہ فاروقیہ ریلوے روڈ گجرات میں حرمت سید البشر کانفرنس سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کھا کہ حضرت محمد رسول اللہ تمام انسانیت کے پیغمبر اور سب کیلئے قابل احترام ہیں جبکہ مغربی قوتیں آئے روز حضرت نبی محترم اور شعائر اسلام کی توہین کا ارتکاب کرتے رھتے ہیں کبھی گستاخانہ خاکے بنائے جاتے ہیں کبھی قرآن جلانے کا اعلان کیا جاتا ہے کبھی گستاخانہ فلم کے ذریعے مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
حضرت امام مالک رحمتہ اللہ علیہ نے خلیفہ ھارون الرشید کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جب نبی محترم کی توہین کی جارہی ہو تو اس امت و قوم کو زندہ رہنے کا کوئی حق نھیں ہے مسلمان بے نمازی ہو سکتے ہیں مگر توہین رسالت برداشت نھیں کر سکتا مولانا محمد طیب طاھری نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کھا کہ ھم اپنے پیغام کے ذریعے امت میں بیداری کی لھر پیدا کر رہے ہیں ھمارے 35 ممالک میں پیغام رسانی کا نظان ہے حرمت رسول کیلئے جلسے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے مگر کسی کی دوکان اور گاڑی کو نقصان نھیں پھنچایا جا رھا۔
مولانا محمد طیب طاھری نے ایک سوال کے جواب میں کھا کہ ھم پاکستان دفاع کونسل میں شریک تھے اب بھی ہیں مگر میں پروگراموں میں شامل نھیں ہوتا انھوں نے کھا ہے اشاعت توحید و سنت کا طریقہ ہے کہ نیکی کا کوئی بھی کام کرے اسکی تائید کرتے رہیں ایم ایم اے اور ملی یکجھتی کونسل کے حوالے سے انھوں نے کھا استحکام پاکستان کے اساسی مقاصد کیلئے جو کوئی بھی کوشش کرے اس کی تائید کی جائے اس موقع پر جیعتہ اشاعت التوحید و سنت کے مرکزی راھنما مولانا عطا اللہ بندیالوی ، مولانا پروفیسر محمد افضل ضیا امیر کے پی کے مولانا شمس الھادی ، قاری مولانا عصمت اللہ میانوالی ، مولانا قاضی لقما الحسن ، راشد مولانا عطا المحسن ، راشد مولانا محمد زبیر صدیقی ، مفتی محمد یونس عثمانی ، شفقت علی بٹ ، مکھن عثمان یونس مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔