عمران خان اور انوشکا شرما کی فلم کا ٹریلر جاری

Imran Khan Anushka Sharma

Imran Khan Anushka Sharma

بالی ووڈ (جیوڈیسک) عمران خان اور انوشکا شرما کی نئی فلم مترو کی بجلی کا منڈولا کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار وشال بھردواج کی اس فلم میں عمران مترو جبکہ انوشکا شرما بجلی کے کردار میں موجود ہیں جبکہ اداکار و ہدایتکار پنکج کپور اور شبانہ عظمی بھی فلم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وشال بھردواج کی ہدایتکار اور پروڈکشن میں بننے والی یہ کامیڈی ڈرامہ فلم اگلے سال کے اوائل میں گیارہ جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی ۔