بھمبر میں مہنگائی نے غریبوں سے خوشیاں چھین لیں بڑی عید بھی امیروں تک محدود
Posted on October 18, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر میں مہنگائی نے غریبوں سے خوشیاں چھین لیں بڑی عید بھی امیروں تک محدود قربانی کے جانور عام اور متوسط طبقے کی قوت خرید سے دور بازاروں میں روایتی خریداری کا جوش و خروش ٹھنڈا عام طبقہ مہنگائی سے پریشان تفصیلات کیمطابق ڈھائی مہینے قبل عید الفطر کے گزرنے کے بعد مہنگائی میں 50سے 60فیصد مزید اضافہ ہو جانے کے باعث عید الضحیٰ کی آمد پر قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بڑھ کر دگنی ہو گئی ہیں گزشتہ سال 35000 ہزار روپے میں فروخت ہونے والے جانور 50 سے 60 ہزار میں فروخت ہو رہے ہیں۔
جبکہ بکروں اور دنبوں کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ دیکھنے میںآ رہا ہے جس کے باعث سفید پوش اور متوسط طبقہ سنت ابراہیمی ادا کرنے سے محروم ہو گیا ہے جبکہ دوسری طرف حالیہ عید الفطر کے بعداب مہنگائی میں زبردست اضافے کے بعد بازاروں کے اندر روایتی خریداری میں بھی خاصی کمی دکھائی دے رہی ہے شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ عید کی نسبت عید الضحیٰ کی آمدکے موقع پر مہنگائی میں 50 سے 60فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
جس کے باعث خریداری عام آدمی کی بساط سے باہر ہوگئی ہے اور مہنگائی نے غریبوں سے خوشیاں چھین لیں ہیں موجودہ حکومت کیطرف سے مہنگائی کو کنٹرول نہ کرنے سے امیر طبقہ کے علاوہ سفیدپوش عام غریب اور متوسط طبقے سخت پریشان ہیں اور ریلیف کے کسی معجزے کے منتظر ہیں ۔