اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کسی ادارے سے تصادم نہیں، عدلیہ کی آزادی کے لئے مشقت کی تو اس کے خلاف کیسے ہوسکتے ہیں۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، سپریم کورٹ کی آزادی پر قدغن لگے تو عوام کی مشکلات بڑھتی ہیں۔
انہوں نے کہا پاکستان میں عوام کی مرضی کے خلاف زبردستی کی حکومتیں مسلط کی جاتی رہیں، ہر ادارے کو اپنے دائرے میں رہ کرکردار ادا کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے وکلا کی جدوجہد نمایاں ہے۔