لاہورمسلم لیگ کے راہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات ہویا عام انتخابات پاکستان کی عوام نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ زرداری کی اب اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ان خیالات اظہار انہوں نے گوجرانوالہ کی صوبائی حلقہ کی نشست پی پی 92 پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں ایک امیدوار کے کاغذات واپس لینے کی تقریب کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوے کیا حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری منزل اب اقتدار نہیں بلکہ اس ملک کی عوام پر چھاے مایوسیوں اور ناامیدویوں کے بادلوں کو اجالوں میں تبدیل کرنا ہے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا اب پاکستان کی عوام نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ان لٹیروں اور چوروں کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔