ملتان (پاکستان اپ ڈیٹس) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا سونامی نومبر میں دیہات کا رخ کرے گا۔ ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مظلوموں کی جماعت ہے۔ اس لئے کسان دوست پالیسی پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اگر چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کرے گا ملک میں ن لیگ کی کرپشن کی وجہ سے غریب غریب تر ہو گیا ہے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ آپریشن سے امن نہیں آ سکتا بلکہ دہشتگردی پھیلتی ہے جس سے نقصان ملک کو ہی ہو گا۔