کشمیر پریس کلب بھمبر کے سالانہ انتخابات مکمل تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر پریس کلب بھمبر کے سالانہ انتخابات مکمل تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب راجہ نعیم گل صدر جبکہ ملک شوکت حسین سیکرٹری جنرل منتخب۔تفصیلات کیمطابق کشمیر پریس کلب بھمبر کے سالانہ انتخابات برائے سال 2012-2014مکمل ہو گئے تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے جس کے مطابق راجہ نعیم گل صدر ،سینئر نائب صدر ناصر شریف بٹ ،نائب صدر عاطف اکرم سیکرٹری جنرل ملک شوکت حسین ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا ندیم اختر ،جوائنٹ سیکرٹری قاضی انصر اور جہانگیر پاشا سیکرٹری مالیات منتخب قرار پائے چیف الیکشن کمشنر کے فرائض چوہدر ی خالد حسین ایڈووکیٹ نے ادا کیے جبکہ طارق محمو د ثاقب اور ڈاکٹر طارق شاکر نے معاونت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر راجہ نعیم گل نے کہاکہ پریس کلب کے ممبران نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا صحافیوں اور پریس کلب کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا اجلاس میں افتخار احمد عظیمی ،عزیز الرحمان ناز ،طارق محمود ثاقب ،ناصر شریف بٹ ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر طارق محمود شاکر ،عاطف اکرم ،قاضی انصر زمان ،مرزا ندیم اختر ،سلیم ساگر ،جہانگیر پاشا ،یاسین تبسم ،شیراز مشتاق ،مرتضیٰ گیلانی ،فیصل صغیر ،مولانا ظہور احمد رضا ،ملک شوکت حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

 kashmir press club

kashmir press club