جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو حو صلہ افزا قرار دے دیا۔ پشاور کے علاقے تہکال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ایوان صدر کو غیرجانبدارانہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں جن لوگوں نے پیسے لئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت میں شمالی وزیرستان میں آپریشن سے متعلق قرارداد کی جرات نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ایم ایم اے میں شمولیت کی درخواست کی تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے، آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔