عوام میں ٹی بی کی بیماری اور اسکے علاج بارے آگاہی مہم میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، سردار علیم
Posted on October 20, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عوام میں ٹی بی کی بیماری اور اسکے علاج بارے آگاہی مہم میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے مرسی کور محکمہ صحت سے ملکر ٹی بی کی روک تھام کیلئے کام کررہی ہے ٹی بی 100فیصد قابل علاج بیماری ہے عوام میں لاشعوری کے باعث مرض پھیل رہا ہے مرسی کور معاشرے کے ان انسانی کرداروں کو جو معاشرے میں اہم رول ادا کررہے ہیں کو ٹی بی کے مرض کے علامات احتیاط علاج بارے آگاہی دے رہے ہیں تاکہ اس خطرناک بیماری کو کنٹرول کیا جاسکے ان خیالات کااظہار مرسی کو ر کے سوشل موبلائزر سردار علیم نے ٹی بی کے حوالے سے صحافیوں کی منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ آج میڈیا کا دور ہے میڈیا بہتر انداز سے TBکے مرض کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے صحافی TBکے مرض سے آگاہی کیلئے اپنے قلم کا بھرپور استعمال کریں انہوں نے کہاکہ TBکا مرض 100فیصد قابل علاج ہے مرض کی علامات ظاہر ہونے پر متاثرہ افراد قربیی مرکز صحت اور ٹی بی سنٹر سے مفت ٹیسٹ اور ادویات حاصل کر سکتے ہیں ورکشاپ سے صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،ناصر محمود ،ڈاکٹر طارق شاکراور مہرالنساء نے خطاب کیا۔
ورکشاپ میں چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ناصر شریف بٹ ،مل شوکت حسین،افتخار عظیمی ،طارق ثاقب ،عاطف اکرم ،مرزا ندیم ،قاضی انصر ،مولانا ظہور ،جہانگیر پاشا ،سلیم ساگر ،یاسین تبسم ،عابد زبیر ،رومان رضا ،مرتضیٰ گیلانی ،شیرا زمشتاق ،طاہر وقار ،عزیز ارحمان ناز ،فیصل صغیر ،نعیم نجمی ،جاوید برسالوی ،جمیل احمد ،سجاد مرزا، ایم عثمان ،جمیل شفیع ،ریاض بسرااور دیگر نے شرکت کی ۔