پی آئی اے کی پرواز سوا تین گھنٹے لیٹ، چیف جسٹس کا اظہار برہمی

PIA flight

PIA flight

لاہور(جیوڈیسک)لاہور سے کراچی جانے والے پرواز پی کے 303 سوا تین گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ ہوئی، پرواز کی تاخیر پر چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا اظہار برہمی اور پی آئی اے افسران کی سرزنش کر ڈالی۔

علامہ اقبال ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 نے 11 بجے روانہ ہونا تھا لیکن فنی خرابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری بھی اسی پرواز میں موجود تھے۔پی آئی اے حکام نے پرواز کی روانگی کا نیا ٹائم 1 بجے دیا لیکن پرواز 1 بجے بھی روانہ نہ ہو سکی جس پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پی آئی اے افسران کو ائیرپورٹ طلب کرلیا اور ان کی سرزنش کی۔ پرواز سو ادو بجے لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی۔