اسلام آباد وفاقی وزیر امور کشمیر اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب پردہ نشینوں کے نام بھی بے نقاب ہور رہے ہیں، جن سیاستدانوں کے نام اس کیس میں سامنے آئے ہیں انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے خصو صی بات چیت کرتے ہوئے میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں ایسا کوئی کام نہیں کیا جس کی وہ قوم سے معافی مانگیں۔ان کا کہنا ہے کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلے سے رقوم لینے والے سیاستدانوں کے نام بے نقاب ہورہے ہیں، جن سیاستدانوں کے نام اس کیس میں سامنے آئے انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔