ڈنگہ : ملک کے کھیل کے گراؤنڈ آباد رہتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران رہتے ہیں ، میاں طارق محمود ایم پی اے

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گذشتہ روز بلدیہ ہال ڈنگہ میں پنجاب سپورٹس فیسٹول کی تقریب انعامات کی تقسیم کے موقع پر ایم پی اے میاں طارق محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کر کے ثابت کر دیا کہ وہ نوجوانوں کے بہترمستقبل کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کو عملی جامہ پہنائے ہوئے ہیں۔

جس ملک کے کھیل کے گرائونڈ آباد رہتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران رہتے ہیں، اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوںمیں انعامات تقسیم کئے گئے۔