کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد علیم الرحمن، ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان کی زیر صدارت ٹاؤن کے محکمہ جاتی افسران کا اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن آفیسرانفرا اختر خان خٹک،ڈپٹی ٹاؤٔن آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر پارکس تنویر احمد ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر ایم اینڈ ای انور شاہ ،پولیس ، ٹریفک پولیس ،واٹر اینڈ سیوریج ،KESC اور فائر برگیڈ کے افسران اور ٹائون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد علیم الرحمن نے کہا کہ عید الا ضحی کے تینوں ایام میں ٹاؤن کے تمام محکمہ جات دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات سر انجام دیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ،سستی اور نااہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ عید الا ضحی سے قبل علاقوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور کسی قسم اوور فلو ،رسائو ہو تو فوری طور پر کام کو مکمل کیاجائے اور صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کے عمل کو بدستور جاری رکھا جائے اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت کا کام بھی عید الاضحی سے قبل مکمل کرلیا جائے تاکہ عید الا ضحی کے موقع پر عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہوایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسرکورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے رکن صوبائی اسمبلی محمد علیم الر حمن کو عید الا ضحی کنٹی جنسی پلان کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ عیدالاضحی سے قبل تمام مشینری کو درست حالت میں کر لیا گیا ہے ۔
تا کہ عید الاضحی کے موقع پر کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور ٹرینچز کی بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہے تاکہ آلائشوں کو بر وقت دفنایا جاسکیں ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہا کہ اس عظیم مذہبی تہوار کے موقع پر عوام الناس کو صحت و صفائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ ملے اس سلسلے میں محکمہ سولڈویسٹ کے افسران و عملہ مربوط حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیدالاضحی سے قبل تمام مساجدوں، عید گاہوں اور امام بار گاہوںکے اطراف صفائی ستھرائی میں کوئی کمی بیشی نہ رہے اور صفائی ستھرائی کے بعد چونے کا چھڑ کاؤ اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جائے کیونکہ عیدالاضحی ہمارا بڑا مذہبی تہوار اس موقع کی مناسبت سے کورنگی ٹاؤن کو صاف ستھرا رکھنا ہمارا دینی اور اخلاقی فرض ہے۔