چوہدری محمد یاسین کے دورہ بھمبر سے ضلع بھمبر کے اندر تعمیر وترقی کا پہیہ چل پڑے گا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین کے دورہ بھمبر سے ضلع بھمبر کے اندر تعمیر وترقی کا پہیہ چل پڑے گا ضلع کونسل ،بلدیہ اور لوکل گورنمنٹ کو فنڈز فراہم کرنے سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ان خیالات کااظہار ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری مظہر حسین نے کیا انہوں نے کہا کہ سینئر وزیر بلدیات چوہدری محمد یاسین کا دورہ بھمبر انتہائی کامیاب رہا ان کے دورہ کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ چوہدری محمد یاسین نے برنالہ کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دینے بھمبر شہر کی خوبصورتی اور ڈویلپمنٹ کیلئے وافر فنڈز دینے اور سماہنی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کا اعلان اور ضلع کونسل کیلئے فنڈز کی فراہمی کے اعلان سے ضلع بھمبر کے اندر تعمیروترقی کاایک نیا سلسلہ شروع ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر بلدیات چوہدری محمد یاسین ضلع بھمبر کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور اس کی تعمیروترقی ہمیشہ انکی خواہش رہی ہے اللہ نے انکو موقع دیا ہے انشاء اللہ انکی کوششوں سے ضلع بھمبر کے اندر ریکارڈ اور تاریخ ساز ڈویلپمنٹ ہو گی ۔