انٹر نیشنل ورلڈ الیون کے 9 کھلاڑی دو ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے بعد کراچی ایئر پورٹ سے وطن واپس لوٹ گئے، کھلاڑیوں نے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف قرار دیا ہے۔انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے 9 کھلاڑی رات گئے اپنے وطن روانہ ہوئے۔ انٹر نیشنل ورلڈ الیون کے کھلاڑی دوبئی پہنچنے کے بعد اپنے اپنے وطن جائیں گے۔
واپس جانے والے کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے اسٹیون ٹیلر، لوٹ واسمین، آندرے نیل، نینٹنی ہیورڈ ، ریکارڈوپال، انیڈریوسیمور، جیف ملر، جیمی سلان اور ایڈم سینفرڈ شامل ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتظامیہ کمیٹی کے رکن محمود ملک نے کہا کہ تمام کھلاڑی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن تھے اور انہوں نے کراچی میں میچ کھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا مشورہ دیا۔
محمود ملک نے بتایا کہ میچ کی ویڈیو اور تصویریں دیکھنے کے بعد دیگر ممالک کیکھلاڑیوں نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کر اظہار کیا ہے۔ امن وامان کے پس منظر میں کراچی میں دو انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچوں کا انعقاد حکومت اور انتظا میہ کیلئے بڑی کامیابی ہے۔